بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موسٰی نام رکھنا

سوال

موسٰی نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

موسیٰ: جلیل القدر نبی سیدنا موسٰی علیہ السلام  کا نام ہے، یہ نام رکھنا برکت اور سعادت کا باعث  ہے اور انبیاءِ کرام علیہم السلام کے نام پر نام رکھنے کی صورت میں معنٰی ملحوظ نہیں ہوتا، بلکہ اس نام کے اچھے اور درست ہونے کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ وہ کسی نبی کا نام ہے۔

تاج العروس (40/ 199۔201):

"ومُوسَى: اسْمُ نَبِيَ مِن أَنْبياءِ الله علیهم السلام، صلى الله عَلَيْهِ وعَلى نبيِّنا وَسلم؛ والنِّسْبَةُ {مُوسِيُّ} ومُوسَوِيُّ. وَقد ذُكِرَ فِي عِيسَى". 

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200624
تاریخ29-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں