وقت سے پہلے صف میں کھڑے ہوکر نماز کا انتظار کرنا
سوال
نماز پڑھنے میں چند منٹ باقی ہوں اور مقتدی باہر سے آکر کھڑا ہوجائے اور نماز کا انتظار کرتا رہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب
نماز کا انتظار کھڑے کھڑے نہ کیاجائے، بلکہ جب اقامت شروع ہو، تب کھڑا ہونا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200510
تاریخ27-12-2020

