گندی چھینٹیں پڑنے کا کیا حکم ہے؟
سوال
کپڑے دھوتے وقت گندی چھینٹیں پڑنے کاکیا حکم ہے ؟کیا ایسے کپڑوں میں نماز درست ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ناپاک کپڑے کی چھینٹیں بھی ناپاک ہیں، جس کپڑے یا بدن کے جس حصے کو لگیں گی تو اس کو بھی ناپاک کردیں گی؛ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں ناپاک کپڑوں کی چھینٹیں بدن یا کپڑوں کے جس حصے کو لگتی ہیں، وہ حصہ ناپاک ہوجاتا ہے۔ ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے، نماز سے پہلے اس جگہ کو پاک کرنا ہوگا۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"لف طاهر في نجس مبتل بماء إن بحيث لو عسر قطر تنجس وإلا لا".
(ج:1، ص: 346، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

