بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سیلفی بنانے کا حکم

سوال

بغیر ضرورت کے سیلفی لینا کیسا ہے؟ ہمارے کچھ احباب کہتے ہیں کہ سیلفی لینا جائز ہے کوئی حرج نہیں تو کیا بغیر ضرورت کے سیلفی لینا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  جاندار کی تصویر  بنانا یا بنوانا ناجائز  اور  حرام ہے  اور  احادیث  میں بہت سخت  وعید وار دہوئی ہے۔آج کل کی ڈیجیٹل تصاویر بھی اسی حکم میں داخل ہیں؛ لہذا سیلفی بنانا حرام اور ناجائز ہے، اس کا حکم بھی وہی ہے جو عام تصویر کا ہے، اور سیلفی ضرورتِ شرعیہ میں داخل نہیں؛ لہٰذا اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200460
تاریخ27-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں