موبائل سے تصویر کھینچنے کا حکم
سوال
کیا موبائل سے تصویر بنانا جائز ہے؟
جواب
کسی شدید ضرورت کے بغیر جاندار کی تصویر بنانا یا بنوانا حرام اور گناہِ کبیرہ ہے، خواہ تصویر کسی بھی قسم کی ہو، کپڑے یا کاغذ پر بنائی جائے یا در و دیوار پر، قلم سے بنائی جائے یا کیمرے سے، لہذا موبائل فون سے جاندار کی تصویر کھینچنا اور کھینچوانا دونوں ناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200437
تاریخ26-12-2020

