لڑکی کے لیے حنظلہ نام رکھنا
سوال
چوں کہ حنظلہ ایک صحابی کا نام ہے تو لڑکی پر یہ نام رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب
"حنظلہ" صحابی کا نام ہے؛ لہٰذا لڑکوں کے لیے ہی یہ نام رکھنا مناسب ہے، لڑکیوں کے لیے صحابیات میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے، لڑکی کے لیے "حنظلہ" نام رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200425
تاریخ26-12-2020

