بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کزن کی بیٹی سے نکاح

سوال

کیا کزن کی بیٹی سے شادی ہو سکتی ہے؟

جواب

اگر کزن (چاچا زاد، ماموں زاد، پھوپھی زاد، خالہ زاد وغیرہ) سے رضاعت کی وجہ سے محرمیت کا کوئی رشتہ نہ ہو تو اس کی بیٹی سے شادی(نکاح) کرنا جائز ہے۔رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تھا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 30):

"و أما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}." [النساء: 24]

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200407
تاریخ25-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں