بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام: انسه زمان يا انيسه زمان نام رکھنا؟

سوال

انسہ زمان کا معنی کیا ہے اور انسہ زمان نام رکھنا کیسا ہے؟ انیسہ زمان کا معنی کیا ہے اور انیسہ زمان نام رکھنا کیسا ہے؟ ان دونوں میں سے کون سا نام بہتر ہے؟

جواب

اَنِسَہ:  پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔ (مصباح اللغات:(ص:42)،ط۔ادارة العلم  نوشہرہ، پاکستان)،  انسہ زمان کا مطلب ہوگا: زمانے کی پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔

اَنِیَسہ:  1) مانوس،2)انسیت بخشنے والی، 3) ہر وہ چیز جس سے انس حاصل ہو، 4) آگ۔ (دیکھیے القاموس الوحید، (ص:138) ط: ادارہ اسلامیات، لاہور، کراچی) انيسه زمان کا مطلب ہوگا: زمان سے مانوس، زمانہ کو انس بخشنے والی لڑکی۔ 

ان دونوں ناموں میں سے کوئی بھی نام رکھنا درست ہے۔ البتہ اس سے ملتا جلتا نام (اُنَیْسَہ) رکھنا زیادہ بہتر ہے؛ کیوں کہ کئی صحابیات رضوان اللہ علیہن (اُنَیْسَہ) نام سے موسوم تھیں۔ (دیکھیے: الاصابة فی تمییز الصحابة : کتاب النساء، حرف الالف(4/ 238، 239)،ط۔دار الکتاب العربی، بيروت)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200400
تاریخ25-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں