بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

"اگر تم نے یہ کام کیا تو میں تمہیں نہیں رکھوں گا" کہنے کا حکم

سوال

اگر شوہر کہے کہ : "اگر تم نے یہ کام کیا تو میں تمہیں نہیں رکھوں گا "،  کیا اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

جواب

شوہر کا اپنے بیوی سے یہ کہنا کہ: "اگر تم نے یہ کام کیا تو میں تمہیں نہیں رکھوں گا" یہ الفاظ مستقبل میں بیوی کو نہ رکھنے کی دھمکی ہے، لہذا ان الفاظ سے بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی  اور نہ ہی جس کام سے منع کیا ہے اس کام کے کرنے سے طلاق واقع ہوگی، البتہ شوہر کو اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200385
تاریخ25-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں