بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھنے کا حکم

سوال

آج  کی ظہر کی قضا آج ہی کی عصر  کی نماز کے بعد ادا کر سکتے ہیں؟ 

جواب

عصر کے بعد  سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے تک  آج یا کسی بھی دن کی ظہر یا دیگر قضا نمازیں پڑھنا درست ہے، سورج کے زردی مائل ہوجانے کے بعد سے لے کر سورج غروب ہوجانے تک اس دن کی عصر کے علاوہ باقی کوئی نماز ادا نہیں  کی جاسکتی۔

البتہ عصر  کی نماز کے بعد اگر قضانماز پڑھنی ہو تو گھر میں یا ایسی جگہ پڑھنی چاہیے  جہاں لوگ نہ دیکھیں؛ اس لیے کہ عصر کے بعد نماز پڑھتا دیکھ کر لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ قضا نماز ہے، اور جان کر بلاعذر نماز قضا کرنا گناہ ہے، اور گناہ کا اظہار درست نہیں ہے، اسی طرح لوگوں کو بدگمانی کا موقع نہ ملے یہ نوافل پڑھ رہا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200372
تاریخ24-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں