جان دار کی تصاویر والی اشیاء دوکان میں رکھنا
سوال
فینسی fancy دکان جس میں جاندار گڈیاں بھی ہوں lipstick nail polish نیز موسقی آلات بھی ہوں، رکھنا کیسا ہے؟
جواب
جن چیزوں کا استعمال شرعاً ممنوع ہے ان کو دکان میں رکھنا، اور اس کی خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔ اور جن اشیاء کا استعمال کرنا شرعاً منع نہیں ہے ان کا دکان میں رکھنا اور ان کی تجارت جائز ہے؛ لہٰذا آلاتِ موسیقی اور جان دار کی تصاویر والی گڑیا کی خرید و فروخت جائز نہیں ہے، جب کہ لپ اسٹک اور نیل پالش کی خرید و فروخت فی نفسہ درست ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی نجس چیز نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

