بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑوں میں کھانا کھانے کا حکم

سوال

اگر کپڑے پر نجاست لگی ہو ،تو کیا کھانا کھا سکتا ہے؟

جواب

اگر کپڑے پر نجاست لگی ہو ،تو  کھانا کھا نے میں تو حرج نہیں ۔ لیکن اگر نجاست واضح طور پر نظر آرہی ہو ،اور  ساتھ کوئی اور بیٹھا ہوا جس کو اس سے کراہت محسوس ہورہی ہو ، یا نجاست کی بدبو سے دوسروں کو تکلیف محسوس ہورہی ہو  تو ایسی صورت میں صا ف کپڑے پہننا چاہیے ،تاکہ کسی کو اس کی وجہ سے تکلیف نہ پہنچے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200299
تاریخ23-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں