بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کونان نام رکھنا

سوال

میرے پوتے کا نام "کونان احمد" ہے جو کہ ہمارے ایک بزرگ نے رکھا ہے، کیا یہ نام اسلام کے مطابق ٹھیک ہے؟

جواب

کونان (كَوْنَان): بمعنی دنیا وآخرت۔

" کونان احمد" نام رکھنا درست ہے،  البتہ  بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم یا اولیاءِ کرام کے نام پر رکھا جائے۔

القاموس الوحید میں ہے: 

"الکونان : دنیا وآخرت سید الکونین: سردار دو جہاں (جناب محمد رسول اللہ ﷺ)." (ص:۱۴۳۶ ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200283
تاریخ22-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں