شوہر کا بیوی اور گھر والوں کی طرف سے صدقہ کرنا
سوال
میں اپنے شوہر سے کوئی پیسے نہیں لیتی، گھر کے سب خرچ وہ خود کردیتے ہیں، تو ضرورت نہیں ہوتی، میں کوئی جیب خرچ الگ سے نہیں لیتی، جو صدقہ وہ کرتے ہیں، تو کیا وہ میری طرف سے بھی ہوجاتا ہے؟ کیوں کہ میرے پاس الگ سے کوئی رقم نہیں ہوتی، اور وہ کہتے ہیں کہ ہم سب کی طرف سے کرتے ہیں!
جواب
صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر جب سب کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں، تو صدقہ ان تمام افراد کی طرف سے شمار ہوگا، جن کی انہوں نے نیت کی ہوگی، پس سائلہ کی پاس اگر ذاتی نقدی موجود نہیں ہوتی، تو ایسی صورت میں بھی صدقہ کے ثواب میں وہ شریک رہے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

