تعلیمی اخراجات کی مد میں خرچ کیے جانے والے پیسے پر صدقہ کا ثواب
سوال
کیا اپنے تعلیمی اخراجات پر پیسہ لگانا بھی صدقہ ہے؟
جواب
اپنی دینی تعلیم کے اخراجات پر پیسے خرچ کرنے سے صدقہ کا ثواب ملے گا، اسی طرح اگر کسی دینی مقصد سے دنیاوی تعلیم حاصل کی جارہی ہو تو اس تعلیم پر بھی پیسے خرچ کرنے سے صدقہ کا ثواب ملے گا۔
ملحوظ رہے کہ فقراء پر صدقے کی جوفضیلت ہے وہ خود پر خرچ کرنے سے حاصل نہیں ہوگی، البتہ نفلی صدقے کا ثواب ملے گا۔
صحيح البخاري (8/ 11):
"حدثنا علي بن عياش، حدثنا أبو غسان، قال: حدثني محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «كل معروف صدقة»".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

