بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو کے بغیر موبائل سے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا

سوال

 وضو کے بغیر موبائل سے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟

جواب

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے،   البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم  کھلا ہوا ہو تو اسکرین پر جہاں  قرآن کریم  کی آیت ظاہر ہورہی ہوں  اس جگہ کو  وضو کے بغیر  چھونا جائز نہیں، اس کے علاوہ  موبائل کے دیگر حصوں کو  مختلف  اطراف  سے چھونا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز."

(شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200194
تاریخ21-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں