ریسٹورنٹ کا نام حرمین شریفین اور اس نام کے شاپنگ بیگ بنانا
سوال
میرا اپنا ریسٹورنٹ ہے، جس کا نام حرمین شریفین ہے، کیا اس نام سے ہم شاپنگ بیگ پرنٹ کروا سکتے ہیں؟
جواب
"حرمین شریفین" کا لفظ مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے ساتھ مخصوص ہے، لہذا ریسٹورنٹ کا نام "حرمین شریفین" رکھنا درست نہیں اور نہ ہی اس نام کے شاپنگ بیگ بنانے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200189
تاریخ20-12-2020

