چائنیز نمک کی خرید و فروخت اور استعمال کا حکم
سوال
چائنا سالٹ کی خرید و فروخت اور استعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب
چائنیز نمک میں اگر حرام اجزاء یا مضر صحت اشیاء شامل نہ ہوں تو اس کا استعمال اور خرید و فروخت جائز ہے۔ اگر خاص "اجینو موتو" کے حوالے سے حکم معلوم کرنا مقصود ہے تو چائنا میں تیار کردہ اجینو موتو ناجائز ہے جب کہ ملائیشیا میں تیار کردہ اجینو موتو جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200187
تاریخ20-12-2020

