بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے بل جمع کرانا

سوال

میں نے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولا ہے جس سے بل پیکج وغیرہ کرتا ہوں یہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

ایزی پیسہ اکاؤنٹ  چوں کہ سودی اکاؤنٹ ہے، جس کی وجہ سے اسے کھلوانا اور استعمال کرنا جائز نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں بل وغیرہ جمع کرانے کی غرض سے بھی مذکورہ اکاؤنٹ  کھلوانے کی شرعًا اجازت نہیں ہے، آپ اسے سادہ اکاؤنٹ میں تبدیل کردیجیے، یا اسے بند کروادیجیے، نیز آپ کے لیے صرف اپنی جمع کردہ رقم کے بقدر فائدہ اٹھانے کی اجازت ہے۔ 

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر ملنے والی سہولیات کی فقہی حیثیت

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200183
تاریخ20-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں