قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کا طریقہ
سوال
پیشاب کے لیے بیٹھنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
جواب
قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ قضاءِ حاجت کی جگہ پر بیٹھ کر دونوں پاؤں کو کشادہ رکھے اور بائیں پیر کی طرف مائل ہوتے جائے یعنی زیادہ بوجھ بائیں پاؤں پر ڈالے۔
"ثم یوسع بین رجلیه و یملی علی رجله الیسری، و لایفکر في أمر الآخرة، و لاینظر إلی عورته و لا إلی ما یخرج منه."
(رد المحتار : ١/ ٥٥٩)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200174
تاریخ20-12-2020

