بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی دوسری اذان امام کا کھڑے ہوکر سننا

سوال

جمعہ کی دوسری اذان کے دوران کیا خطیب صاحب مؤذن کے سامنے کھڑے ہو کر اذان سن سکتے ہیں ؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ  جمعہ کے دن امام خطبہ سے  پہلے  جب  منبر پر بیٹھ جائے اس وقت مؤذن اس کے سامنے کھڑے ہوکر دوسری  اذان دے ، امام اذان بیٹھ کر سنے اس کے بعد خطبے کے  لیے کھڑا  ہوجائے ،  یہی سنت ہے، امام کا اذان کے دوران کھڑا رہنا سنتِ متوارثہ کے خلاف ہے۔

ابو داؤد شریف کی روایت میں ہے کہ جمعہ کے  دن  جب  رسول اللہ  ﷺ  منبر  پر تشریف فرما ہوجاتے تھے تو آپ کے سامنے اذان دی جاتی تھی،  اور اسی طرح کا عمل حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا بھی تھا۔

سنن أبي داود (1/ 285):

"حدثنا النفيلي، حدثنا محمد بن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن الزهري، عن السائب بن يزيد، قال: كان يؤذن بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا جلس على المنبر يوم الجمعة على باب المسجد، وأبي بكر، وعمر".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200139
تاریخ19-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں