ماں کی خالہ کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال
ماں کی خالہ کی بیٹی کے ساتھ نکاح درست ہے یا نہیں؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر ماں کی خالہ کی بیٹی کے ساتھ محرمیت کا کوئی اور رشتہ (مثلًا رضاعت) نہ ہو تو نکاح شرعًا جائز ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
"وأحل لکم ما وراء ذلکم أن تبتغوا بأموالکم محصنین غیر مسافحین" [النساء: 23]
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200115
تاریخ19-12-2020

