پلاسٹک کے برتن پاک کرنا
سوال
پلاسٹک کے جو برتن ہم استعمال کرتے ہیں مثلاً لوٹا،ٹب وغیرہ۔ اگر وہ ناپاک ہو جائیں تو کیا اچھی طرح دھو لینے سے پاک ہو جاتے ہیں؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ برتن اچھی طرح دھوئے جائیں اور ان برتنوں پر سے لگی ہوئی نجاست زائل ہو جائے تو یہ برتن پاک ہو جاتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200104
تاریخ18-12-2020

