کیکڑا یا اس کا سوپ حلال ہے؟
سوال
کیکڑا کھانا یا اس کا سوپ پینا کیسا ہے؟ جائز ہے یا نا جائز؟
جواب
سمندری جانوروں میں سے صرف مچھلی کھانا حلال ہے۔ کیکڑا چوں کہ مچھلی کی کسی قسم میں شامل نہیں، بلکہ کیکڑے کا شمار دریائی کیڑوں میں ہوتا ہے، اس لیے کیکڑا کھانا یا اس کا سوپ پینا مکروہِ تحریمی ہے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 35):
{ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: 157] والضفدع والسرطان والحية ونحوها من الخبائث".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200064
تاریخ17-12-2020

