چیک کی صورت میں زکوۃ دینے سے زکوٰۃ کی ادائیگی
سوال
اگر کسی شخص نے کسی فقیر آدمی کو چیک دیا بطورِ زکاۃ، تو کیا چیک دینے سے زکاۃ ادا ہوجاتی ہے؛ کیوں کہ چیک کلیئر ہونے میں 3 سے 4 دن لگ جاتے ہیں ، تو کیا محض چیک دینے سے زکاۃ ادا ہوجائے گی یا بینک سے پیسے ملنے کےبعد زکاۃ ادا ہو گی؟
جواب
بینک کے چیک کی حیثیت کرنسی کی رسید کی ہے، لہذا چیک کی صورت میں زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ اس وقت ادا ہوگی جب مستحق شخص کو وہ رقم مل جائے یا اس کے اکاؤنٹ میں وہ رقم آجائے، اس سے پہلے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

