فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ لگانا
سوال
اسکول کی فیس وقت پر نہیں بھرنے کی صورت میں جرمانہ لگانا صحیح ہے؟
جواب
فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کرنا مالی جرمانہ ہے جو شرعاً جائزنہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
"والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال". ( كتاب الحدود، باب التعزير ۴/ ٦۱ ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200042
تاریخ17-12-2020

