بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر میں بالوں کا جوڑا بنانا

سوال

گھر میں عورتیں بالوں کا جوڑا بنا سکتی ہیں؟

جواب

عورت کے لیے بالوں کو جمع کرکے سر کے اوپر  جوڑا باندھنا جائز نہیں ہے، حدیثِ مبارک میں اس پر وعید وارد ہوئی ہے کہ ایسی عورت کو جنت کی خوشبو بھی نصیب نہیں ہوگی۔ البتہ عورت کے لیے گدی پر  بالوں کا جوڑا باندھنا جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 405):

" (وللحرة) ولو خنثى (جميع بدنها) حتى شعرها النازل في الأصح. 

(قوله: النازل) أي عن الرأس، بأن جاوز الأذن، وقيد به إذا لا خلاف فيما على الرأس". 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201293
تاریخ15-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں