شوہر کا خلع میں پیسے لینا
سوال
قبل الوطی خلع میں شوہر پیسے لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
خلع کی وجہ اگر بیوی کی طرف سے کوئی زیادتی ہو تو شوہر خلع کے عوض پیسے لے سکتا ہے اور اگر شوہر کی طرف سے زیادتی ہو تو شوہر کا خلع کے عوض پیسے لینا مکروہ ہے چاہے خلع ازدواجی تعلق سے پہلے ہی کیوں نہ لیا جائے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 445):
"(وكره) تحريمًا (أخذ شيء) ويلحق به الإبراء عما لها عليه (إن نشز وإن نشزت لا)."
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204201280
تاریخ15-12-2020

