بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صاع کی مقدار

سوال

ایک صاع کی مقدار کتنی   ہے؟

جواب

صاع کی مقدار معلوم کرنے کے مختلف طریقے ہیں، مثقال کے ذریعہ حساب کر کے بھی اس کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے، دراہم کے ذریعہ بھی اور مد کے ذریعہ بھی۔ 

 مثقال کے حساب سے  ایک صاع دو سو ستر تولہ بنتا ہے، دراہم کے حساب سے دو سو تہتر تولہ  اور مد کے حساب سے دو سو اسی تولہ چھ ماشہ بنتا ہے اور احتیاط چوں کہ آخری والے حساب میں ہے؛ اس لیے اسی کو لینا زیادہ بہتر ہے۔ (اوزان شرعیہ) 

پھر جدید اوزان کے اعتبار سے ایک صاع تین کلو، ایک سو انچاس گرام، دوسو اسی ملی گرام  بنتا ہے۔

مفتاح الاوزان میں ہے:

’’صاع: تین کلو، ایک سو انچاس گرام، دوسو اسی ملی گرام (۳ کلو، ۱۴۹ گرام، ۲۸۰ ملی گرام)‘‘۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201249
تاریخ14-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں