بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر 2 بیٹے 4 بیٹیوں میں میراث کی تقسیم

سوال

والدہ کی وفات ہوئی ہے، ورثاء میں شوہر، 2 بیٹے، اور چار بیٹیاں ہیں، وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے کل ترکہ منقولہ و غیر منقولہ کو  32 حصوں میں تقسیم کرکے 8 حصے مرحومہ کے شوہر کو، 6 حصے ہر ایک بیٹے کو، اور 3  حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔

یعنی 100 روپے میں سے 25 روپے  شوہر کو،  18 روپے 75 پیسے ہر ایک بیٹے کو، اور  9 روپے 37 پیسے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201227
تاریخ13-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں