ہم بستری کرتے ہوئے دوسرے کمرے سے تلاوت کی آواز آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال
میاں بیوی کی ہم بستری اور مباشرت کے دوران اگر دوسرے کمرے میں کوئی تلاوت کر رہا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر میاں بیوی ایک کمرے میں حقوقِ زوجیت ادا کر رہے ہوں اور دوسرے کمرے میں کوئی شخص تلاوت کر رہا ہو تو اس کو بے ادبی نہیں کہا جائے گا اور میاں بیوی کے الگ کمرے میں مباشرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204201202
تاریخ13-12-2020

