بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خوب صورت کتے کو دیکھ کر سبحان اللہ کہنا

سوال

خوب صورت کتے کو دیکھ کر سبحان اللہ پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

کسی بھی اچھی چیز پر نظر پڑھے تو     "ماشاء اللّٰه،سبحان اللّٰه یا   تبارك اللّٰه أحسن الخالقین" کہنا چاہیے ، عام جانداروں  کی طرح کتا بھی اللہ تعالی کی مخلوق ہے ،  لہذا  خوب صورت  کتے کو دیکھ کر ماشاءاللہ یا سبحان اللہ کہہ سکتے ہیں ۔

تفسیر بیضاوی(281/3):

"و عن النبي صلّى الله عليه وسلّم «من رأى شيئاً فأعجبه فقال ما شاء الله لا قوة إلا بالله لم يضره»."

کنز العمال(65/10):

"من رأى شيئًا فأعجبه له أو لغيره فليقل: ما شاء الله لا قوة إلا بالله". الديلمي - عن أنس."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201186
تاریخ12-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں