نو مسلم لڑکے کا مسلمان لڑکی سے نکاح کا حکم
سوال
ایک سکھ لڑکا پانچ سال پہلے سے ہی مسلمان ہو چکا ہے، اس کے گھر والوں کو بھی پتا ہے، اس کے گھر والوں نے شادی کی اجازت بھی دے دی ہے، اب ایک مسلمان لڑکی جو کہ میری بیٹی ہے وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، بلکہ دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے مطابق اللہ کا کیا حکم ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ جب لڑکا صدقِ دل سے اسلام قبول کرچکا ہے تو مسلمان ہونے کی وجہ سے اس کا نکاح شرائطِ نکاح کے ساتھ مسلمان لڑکی سے جائز ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ومنها: إسلام الرجل إذا كانت المرأة مسلمةً فلا يجوز إنكاح المؤمنة الكافر؛ لقوله تعالى: ﴿وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَتّٰى يُؤْمِنُوا﴾؛".
(فصل إسلام الرجل إذا كانت المرأة مسلمة، ج:2، ص:271، ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

