بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ملاحم نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

بچی کا "مَلَاحم" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"مُلَاحَم"  میم کے پیش اور حاء کے زبر  کے ساتھ اس کا معنی ہے:مضبوط بٹی ہوئی رسی۔

"مَلَاحِم"  میم کے زبر اور حاء کے زیر کے ساتھ اس کا معنی ہے: جنگیں، خون ریزیاں، میدانِ جنگ۔ (القاموس الوحید، ص:1461، ط:ادارۃ الاسلامیات)

بصورت مسئولہ پہلے تلفظ اور معنی کے اعتبار سے بچی کا نام "ملاحم"  (مُلَاحَم) رکھنے کی گنجائش ہے اور دوسرے تلفظ (مَلَاحِم) اور معنی کے اعتبار سے مذکورہ نام نامناسب معنی کی وجہ سےرکھنا درست نہیں ہے، تاہم جدت کی طرف مائل ہوئے بغیر مذکورہ نام کے علاوہ کوئی مناسب معنی والا نام یا صحابیات رضی اللہ عنہن اور صالحات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے تو بہتر اور باعثِ برکت ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201166
تاریخ12-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں