میں تمہیں چھوڑ دوں گا کہنے کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو یہ کہے (میں تمہیں چھوڑ دوں گا) تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں لفظ ”میں تمہیں چھوڑ دوں گا“ یہ دھمکی آمیز جملہ ہے اور مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی پرمشتمل ہے۔ اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ تاہم گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204201162
تاریخ12-12-2020

