بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مینال نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

"مینال" نام رکھنا کیسا ہے؟ انٹرنیٹ پے اس کا مطلب جنت کا پھول ملتا ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے؟

جواب

تتبع اور تلاش کے بعد بھی لفظ "مینال" کسی بھی لغت (عربی، فارسی، اردو، انگلش) میں نہیں ملا، لہذا مذکورہ تلفظ کے اعتبار سے یہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے رکھنا درست نہیں ہے، البتہ اس کا صحیح تلفظ مَنَال (میم اور نون کے زبر کے ساتھ) ہے، اور اس تلفظ کے اعتبار سے معنی ہے: آسانی سے حاصل ہونے والی چیز۔ (القاموس الوحید،المادہ:نیل، ص:1732، ط:ادارۃ الاسلامیات) اور اس تلفظ کے اعتبار سے  یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201145
تاریخ11-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں