بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک پر درود پڑھنا

سوال

 نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آیا اور کسی نے صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا تو کیا نماز ٹوٹے گی؟

جواب

اگر نماز سے باہر کسی کے  رسول اللہ ﷺ  کا نام لینے پر کہا تو اس کی نماز فاسد ہو جائےگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 621):

"[فروع] سمع اسم الله تعالى، فقال: جل جلاله، أو النبي صلى الله عليه وسلم،  فصلى عليه، أو قراءة الإمام، فقال: صدق الله ورسوله، تفسد إن قصد جوابه."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201099
تاریخ10-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں