بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک ملازم کی بیٹی کا رشتہ مانگنا

سوال

بینک میں کیشئر کے طور پر کام کرنے والے کی بیٹی کا رشتہ مانگنا کیسا ہے؟

جواب

اگر کسی  لڑکی کا والد بینک میں ملازم ہو تو ایسی  لڑکی کا رشتہ مانگنا جائز ہے، اس میں حرج نہیں، البتہ اگر اس کا والد بینک کی تنخواہ سے ہدیہ دے یا ضیافت کرے تو اُسے قبول کرنا جائز نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201076
تاریخ10-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں