بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یزدان نام رکھنے کا حکم

سوال

 لڑکے کا نام "یزدان" رکھنا کیسا هے؟

جواب

”یزدان“  کے معنی ہیں: خدا، نیکی اور خیر کا خالق۔ (فیزوز اللغات ص:1467، ط: فیزوز سنز)

’’مجوس‘‘ کے عقيدے کے مطابق  خیر اور شر کے الگ الگ خالق ہیں، خیر اور نیکی کا پیدا  کرنے والا ”یزدان“ اور شر اور برائی کا پیدا کرنے والا ”اہرمن“ ہے۔ اور یہ ان دونوں کو اپنا خدا تسلیم کرتے ہیں؛ اس لیے یہ نام رکھنا جائز نہیں ہے۔

الملل والنحل (2 / 37):

"ثم إن التثنية اختصت بالمجوس، حتى أثبتوا أصلين اثنين، مدبرين قديمين؛ يقتسمان الخير والشر، والنفع والضر، والصلاح والفساد، يسمون أحدهما: النور والآخر الظلمة. وبالفارسية: يزدان وأهرمن. ولهم في ذلك تفصيل مذهب."

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201062
تاریخ10-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں