بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد فیضان نام رکھنا

سوال

کیا  "محمد فیضان "  نام  رکھ سکتے ہیں اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

” فیضان“ کے معنی اردو زبان میں  ” نفع  اور فائدہ“  پہنچانے کے آتے ہیں، جب کہ عربی زبان میں اس کے معنی : ”بہنا، سیلاب، بہت زياده، طغیانی، طوفان“ وغیرہ کے آتے ہیں،    محمد فیضان نام  رکھنا  جائز  ہے۔

الفَيَضَانُ : (معجم الوسيط) :

"الفَيَضَانُ : طُغيان النهر واندفاعه حين تَرفِده الأَمطارُ والسيول."

فیضان: ایڈانس اردو لغت:

”نفع یا فائدہ پہنچانا۔   کرمِ عام۔ مترادف الفاط افراط۔افزونی۔بخشش۔بہتات۔بیشی۔جُود۔خیرِکثیر۔سخا۔عطا۔عنایت۔فائدہ۔نفع۔وفور۔کثرت۔کرم۔“

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204201035
تاریخ09-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں