دوسری عبادت کے لیے الگ وضو ضروری نہیں ہے
سوال
کیا قرآن پڑھنے کی نیت سے یا صرف نفل نماز پڑھنے کی نیت سے بنائے ہوئے وضو سے ہی فرض نماز بھی پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
وضو جس عبادت کے لیے بھی کیا ہو، وضو نہ ٹوٹنے تک اس سے ہر وہ عبادت کی جاسکتی ہے جو وضو کے بغیر کرنا جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 84):
"وحكمها استباحة ما لايحلّ بدونها."
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204201011
تاریخ09-12-2020

