رزیف نام
سوال
"رزیف" نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"رزیف" کا معنی ہے: گھبراہٹ کی وجہ سے جلدی کرنے والا۔ معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا اولیاء اللہ میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیا جائے۔
القاموس المحيط (1 / 813):
"الرزيف: السرعة من فزع."
تاج العروس (23 / 337):
"رزف الأمر، رزيفا: دنا، عن ابن الأعرابي. قال: رزف إليه: إذا تقدم."
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200993
تاریخ08-12-2020

