بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خلع کی عدت

سوال

ایک عورت 4 مہینے کے پیٹ سے تھی، اس نے شوہر کے گھر کو چھوڑ دیا، اپنی ماں کے گھر آ گئی، اس کے بعد ڈیلیوری ہوئی  9 ماہ پورے ہونے پہ، پھر اس نے خلع کا مقدمہ دائر کیا، اس کے بعد شوہر کی موجودگی میں خلع بھی ہو گئی تو اب اس عورت کی عدت کتنے دن ہوگی؟

جواب

اگر مذکورہ عورت نے واقعتًا شوہر کی موجودگی میں اس کی رضامندی سے خلع لیا ہے تو  اُس کی عدت  خلع کے بعد تین ماہواری ہو گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200960
تاریخ08-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں