تجدیدِ نکاح کا طریقہ
سوال
تجدیدِ نکاح کا طریقہ کیا ہے؟
جواب
تجدیدِ نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ: دو مسلمان عاقل بالغ مرد گواہوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں باہمی رضامندی سے نئے مہر کے ساتھ نکاح کا ایجاب و قبول کرلیا جائے، مثلاً: بیوی کہے کہ "میں نے اتنے مہر کے بدلہ اپنے آپ کو آپ کے نکاح میں دیا" اورشوہر کہے کہ "میں نے قبول کیا" تو اس سے نکاح ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200909
تاریخ06-12-2020

