دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا
سوال
اگر کوئی سالی بیوہ ہوجائے تو کیا وہ اپنی بہن کی موجودگی میں اپنی سالے سے شادی کر سکتی ہے؟
جواب
اگر آپ کے سوال کا مقصد یہ ہے کہ بیوہ بہن اپنی بہن کی موجودگی میں اپنے بہنوئی سے شادی کر سکتی ہے یا نہیں تو اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔
الدرالمختار(۳۸/۳):
"(و) حرم (الجمع) بين المحارم (نكاحًا) أي عقدًا صحيحًا (وعدة ولو من طلاق بائن و) حرم الجمع (وطأ بملك يمين بين امرأتين أيتهما فرضت ذكرا لم تحل للأخرى) أبدًا لحديث مسلم: لاتنكح المرأة على عمتها."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

