بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشین میں پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک کپڑے بھی ہوں تو کپڑوں کا حکم

سوال

اگرمشین میں پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک کپڑا دھل جائےجس کا ہمیں علم نہ ہو(کہ کوئی ناپاک کپڑا موجود ہے) تو ان دھلے ہوئے کپڑوں میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

پاک اور ناپاک کپڑے اگر ایک ساتھ دھولیے تو پاک اور ناپاک کپڑے مل کر سب ناپاک ہوجائیں گے، اور ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا  طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ پاک پانی سے دھویا جائے، اور ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑا جائے کہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے، لہذا اگر پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھوئے جائیں  تو ان سب کو تین مرتبہ صاف پانی سے دھوکر نچوڑنا یا بہتے پانی میں اتنی دیر تک دھونا کہ ناپاکی کا اثر بالکل زائل ہوجائے، ضروری ہے۔

تفصیل یہاں ملاحظہ کریں:
واشنگ مشین میں پاک اور ناپاک کپڑے ملا کر دھونا

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200900
تاریخ06-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں