بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا بالوں پر سیاہ رنگ لگانا

سوال

كيا عورت کے لیے  بھي كالي مهندی يا كلر بالوں ميں لگانا ناجائز هے؟

جواب

اصل مہندی کا رنگ سیاہ نہیں  ہوتا، لہذا اصل مہندی لگانا مرد و زن دونوں کے لیے جائز ہے، البتہ سیاہ خضاب یا کالی مہندی از روئے حدیث  ممنوع ہے، اس حکم میں مرد و زن میں کوئی فرق نہیں ہے؛ لہٰذا عورت کے لیے بھی بالوں پر خالص کالا رنگ لگانا جائز نہیں ہے، خواہ وہ مہندی کا ہو یا کوئی اور چیز۔ فقط واللہ

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200898
تاریخ06-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں