نکاح خواں دولہا سے کیسے پوچھے؟
سوال
نکاح پڑھاتے ہوئے امام کو کون سی عبارت کہنا چاہیے کہ جس کے بعد دولہا "قبول ہے" کے الفاظ کہتا ہے؟ ایسی عبارت بتلا دی جائے کہ جس کا مفہوم اور الفاظ بالکل واضح ہوں !
جواب
صورتِ مسئولہ میں نکاح خواں دولہن کے وکیل سے درج ذیل الفاظ سے ایجاب کروائے:
"فلاں بن فلاں ( وکیل کا نام مع ولدیت) کیا آپ نے فلانہ بنت فلاں ( دولہن کا نام مع ولدیت) کو بعوض مہر ۔۔۔ فلاں بن فلاں ( دولہا کا نام مع ولدیت) کے نکاح میں دے دیا؟
دولہن کے وکیل کی جانب سے ایجاب کے بعد نکاح خواں دولہا سے درج ذیل الفاظ کے ذریعہ دولہا سے قبول کروالے:
"فلاں بن فلاں ( دولہا کا نام مع ولدیت) کیا آپ نے اپنے عقدِ نکاح میں فلانہ بنت فلاں ( دولہن کا نام مع ولدیت ) کو بعوض مہر ۔۔۔۔ پر قبول کیا؟"
جس کے جواب میں دولہا کہہ دے میں نے قبول کیا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

