میزان بینک کی اسکیم ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ کے ذریعہ گھر خریدنے کا حکم
سوال
میزان بینک کی سکیم "میرا پاکستان میراگھر" کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
میزان بینک کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق میزان بینک "میرا پاکستان میرا گھر " نامی اسکیم میں شرکتِ متناقصہ (diminishing musharka) کے ذریعہ فائنینسنگ کرتا ہے۔ یہ طریقہ شرعی تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے ناجائز ہے اور سودی معاملہ کے مشابہ ہے؛ لہذا اس سکیم کے تحت گھر لینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144204200869
تاریخ06-12-2020

