بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر بائیک لینا

سوال

مجھے چلانے کے لیےانسٹالمنٹ (قسطوں) پر بائیک لینی ہے، یہ حرام ہے یا حلال؟

جواب

قسطوں پر موٹرسائیکل یا دیگر اشیاء لینا جائز ہے، تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ عقد کے وقت کوئی ایک قیمت متعین کرلی جائے، ماہانہ قسط اور ادائیگی کی مدت طے کرلی جائے، قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں کوئی اضافہ/ جرمانہ وصول نہ کیاجائے اور عقد میں یہ شرط نہ ہو کہ اگر قیمت جلدی ادا کردی تو قیمت کم ہوگی۔ مذکورہ شرائط نہ پائی جائیں تو یہ بیع ناجائز اور سود کے حکم میں ہوگی۔

واضح رہے کہ نقدی یا سونا چاندی قسطوں پر خریدنا جائز نہیں ہے۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

"لأن للأجل شبهاً بالمبيع، ألاترى أنه يزاد في الثمن لأجله". ( كتاب البيوع، باب المرابحة ۵/ ۱۴۲ ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144204200842
تاریخ05-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں